11 مارچ، 2022، 3:00 PM

یمنی فورسز کا سعودی عرب پر بڑا حملہ

یمنی فورسز کا سعودی عرب پر بڑا حملہ

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے اندر بڑا حملہ کیا ہے جس میں سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے اندر بڑا حملہ کیا ہے جس میں سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب پر فوجی حملے کی تفصیلات سے عنقریب آگاہ کیا جائےگا۔  یحیی سریع نے کہا کہ صوبہ حجہ میں یمنی فورسز اور قبائل نےامریکہ کے ایک ڈرون طیارے کو بھی تباہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے ریاض میں سعودی عرب کی آئل ریفائنری پر ڈرون طیارے سے حملہ کرکے اسے تباہ کردیا ہے۔

News ID 1910124

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha